کھیل

لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

لاہور: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز پر ہمت ہار گئی۔ سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 34، خوشدل شاہ 25، ٹِم ڈیوڈ 20، کیرون پولارڈ 19 اور عثمان خان 18 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4، راشد خان نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے