صحت

معدے کے کینسر کی نئی تھراپی نے چوہوں کا سرطان ختم کردیا

معدے کے کینسر کی نئی تھراپی نے چوہوں کا سرطان ختم کردیا

نیویارک: سرطان اگرچہ لاعلاج نہیں لیکن بیماریوں کی فہرست میں عالمی دردِ سر ضرور بناہوا ہے۔ اب ماہرین نے ایک نئے طریقہ علاج کو چوہوں پر آزما کر ان میں گیسٹرک (معدے) کینسرکو ختم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ایڈوانسڈ تھیراپیوٹکس نامی جرنل کی حالیہ اشاعت کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسٹرزنیکا کمپنی، کورنیل یونیورسٹی اور میموریئل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر (ایم ایس کے سی سی) کے ڈاکٹر مشیل بریڈبری اور دیگر ماہرین نے اس ٹارگٹ کینسر تھراپی کو چوہوں پرآزمایا ہے۔ اس میں اینٹی باڈی کے ٹکڑوں کو ایسے نینوذرات سے ملاکر استعمال کیا گیا جنہیں سالماتی انجینیئرنگ سے ڈھالا گیا تھا۔ کورنیل یونیورسٹی نے اسے پرائم ڈاٹس کا نام دیا ہے۔ یہ نینوذرات انتہائی باریک ہونے کی وجہ سے سرطانی رسولیوں میں نفوذ کرسکتے ہیں۔ اگرچہ انہیں 15 سال پہلے بنایا گیا تھا لیکن اب انہیں اینٹی باڈی کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے