تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی عمران خان سمیت 17 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ عمران خان سمیت 17 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماوں پر جوڈیشیل کمپلیکس اسلام آباد والے سانحے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ مقدمہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور 17پی ٹی آئی رہنماں کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر تھانہ رمنا کے ایس ایچ او رشید کی مدعیت میں درج کی گئی۔ توڑ پھوڑ کرنے والے کل 38مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے 17 رہنماں پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھرا کیا۔ پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے