لندن: ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کوچار ماہ کی عمر سے ہی مونگ پھیلی سے بنی غذائی اشیا کھلانا شروع کردینی چاہیئے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی الرجی میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکے۔ حالیہ دہائیوں میں لوگوں کو مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کی شکایات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ شدید نوعیت کے معاملات میں اموات بھی پیش آسکتی ہیں۔ اس وقت ہر 50 میں سے ایک بچہ اس مسئلے کا شکار ہے جو زندگی بھر کے لیے کھانے میں موجود اجزاکے حوالے سے ایک قابلِ فکر بات ہے۔ لیکن برطانیہ میں محققین نے ایک طریقہ دریافت کیا ہے جس سے بچوں کو اس مسئلے سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔