ممبئی: بالی ووڈ میں انتہائی متنازع فیشن کی شہرت رکھنے والی عرفی جاوید کو ان کے ساتھی فنکار اور فلم انڈسٹری کے افراد تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم اب رنبیر کپور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ عرفی جاوید اپنے فیشن سینس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ آئے دن وہ عجیب و غریب تراش خراش کے مختصر ترین لباس زیب تن کر کے فوٹس سیشن کروا رہی ہوتی ہیں جس پر بالی ووڈ کے بولڈ اسٹارز بھی انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔ جس پر عرفی جاوید کو کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم وہ اپنے فیشن سینس کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں اور کئی بار ساتھی فنکاروں سے اس پر الجھ بھی چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک شو میں رنبیر کپور نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
رنبیر کپور نے نیم برہنہ لباس پرعرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- by web desk
- مارچ 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 47 Views
- 1 ہفتہ ago