تجارت

امریکی ڈالر آج مزید مہنگا

امریکی ڈالر آج مزید مہنگا

امریکی ڈالر کی قدر میں آج پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ پاکستانی روپے کی قدر زوال کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 92 پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت آغاز ہوا جو ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 893 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے