تازہ ترین

وزیرِ اعظم کی رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کر دی۔ وزارت توانائی نے سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی، سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ہوں گے۔ حکام نے کہا کہ ڈویژن، سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے