دنیا

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

نئی دہلی: بھارت میں جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند ہندوستان میں کہیں نظر نہیں آیا لہذا رمضان کا پہلا روزہ جمعہ یعنی 24 مارچ کو ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور پہلا روزہ جمعے یعنی 24 مارچ کو رکھنے کا کہا گیا ہے۔ اسی طرح بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلہ دیش کی چاند دیکھنے والی نیشنل کمیٹی نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے پہلا روزہ 24 مارچ 2023 کو ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک 2023 کا چاند 22 مارچ کو نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں کل 23 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا جائے گا اور جبکہ تراویح آج ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگر آج رات ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آتا ہے تب بھی اس بات کے بہت کم امکانات ہیں کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ دنیا بھر میں سب کے لیے یکساں 23 مارچ سے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے