انٹرٹینمنٹ

ویرات کوہلی کی انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کب ہوئی

ویرات کوہلی کی انوشکا شرما سے پہلی ملاقات کب ہوئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔ ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میری انوشکا شرما سے پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی تھی جب میں دورہ زمبابوے کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے مینجر نیمجھے بتایا کہ مجھے انوشکا کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کروانی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ میں انوشکا سے پہلی ملاقات کے دوران اتنا گھبرا گیا تھا کہ میں نے پہلی ہی ملاقات میں ان سے کافی عجیب سا مذاق کردیا۔ ویرات کوہلی نے بتایا کہ گھبراہٹ کی وجہ سے، مجھے یہ احساس نہیں ہوا کہ ان کا قد کافی لمبا ہے تو جب میں نے اس ملاقات کے دوران انہیں ہیلز پہنے ہوئے دیکھا توکہا کہ کیا آپ کو پہننے کے لیے کوئی اس سے اونچی چیز نہیں ملی؟ تو انوشکا یہ سن کر چونک گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔