لاس انجلس: اس وقت ایک گیند نما روبوٹ کراڈ فنڈنگ سے گزررہا ہے جو نہ صرف اہلِ خانہ سے آپ کا رابطہ کراتا ہے، ان کی دلجوئی کرتا ہے بلکہ 24 گھنٹے گھر کی چوکیداری بھی کرتا ہے۔ اسے اینا بوٹ کا نام دیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے تحت بنایا گیا ہے۔ اگرچہ گھریلو روبوٹ بہت سے اقسام کے ہیں لیکن اینا بوٹ کو ہمیشہ کا ساتھی کہا گیا ہے جسے 2023 کے کنزیومرالیکٹرانکس شو میں اول گھریلو روبوٹ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مفید استعمال کا مرقع ہے۔ اس کا مقصد گھرکے سارے افراد کو خوش رکھنا بھی ہے۔ گیند نما اینابوٹ میں 1080 پکسل کا ایچ ڈی کیمرہ، طاقتور اسپیکر، وائی فائی کنیکشن، مائیکروفون، تیزرفتار موٹریں اور دیگر خواص موجود ہیں۔ روبوٹ کو ریموٹ کنٹرول، موبائل ایپ اور ٹچ اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں اے آئی ٹیکنالوجی سے یہ مسلسل سیکھتا رہتا ہے اور گھروالوں کو بھی پہچاننے کی کوشش کرتا ہے۔ ایپ کی بدولت جادوئی گیند ہمیشہ آپ کو گھر سے جوڑے رکھتی ہے اور دوڑ کر آپ کے بچوں اوردیگر اہلِ خانہ تک پہنچتی ہے۔ رات کے وقت یہ روبوٹ اطراف کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتا ہے اور مشکوک معاملے پر اسپیکر سے شور مچانا شروع کردیتا ہے۔ اپنی چارجنگ کم ہونے کی صورت میں یہ ازخود زمین پر لگے چارجر سے جڑ کر اپنی بیٹریاں بھرتا ہے اور دوبارہ تازہ دم ہوجاتا ہے۔ رات کے وقت وی سلیم ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ کسی ریڈار کی طرح اطراف کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ اگرآپ فالومی کہدیں تو یہ آپ کے پیچھے پیچھے چلنے لگے گا۔ اس میں الیکسا بھی شامل ہے جو پوچھنے پر معلومات کے ڈھیر لگادے گا۔ چہرہ شناس ٹیکنالوجی سے اینابوٹ گھر کے ہرفرد کو اس کینام اور چہرے سیپہچانتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں بچے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کسی ممکنہ خطرے کی جگہ نہ جائیں تو یہ روبوٹ اسینو گو ایریا بنا کر اس کے خلاف مجازی جالی لگاتا ہے۔ اب اگر بچہ وہاں جاتا ہے یہ فورا اسپیکر سے آپ کو خبردار کردے گا اور اسمارٹ فون پر بھی اطلاع دے گا۔ اینابوٹ کی تعارفی قیمت 569 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
اینابوٹ خاندان کا دوست اور گھرکا چوکیدار روبوٹ
- by web desk
- مارچ 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1017 Views
- 2 سال ago