صحت

سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے بعد طبی ماہرین نے شہریوں کو چہرے پر ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور صوبے میں کورونا کے مزید 16 مثبت کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 72 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچا کے لیے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے