کھیل

شاداب خان ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

شاداب خان ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی اوروہ مینزٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طورپرساتویں بولربن گئے۔ شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔ افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہا تھوں کیچ ہوکرشاداب خان کا 100 واں شکار بنے۔اس میچ میں شاداب نے مجموعی طورپر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ مینزٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طورپرساتویں بولرہیں،ان سیقبل ٹم ساتھی،شکیب الحسن،راشد خان، اش سودھی،لاستھ ملنگا اورمستفیض الرحمن بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔ پاکستان کی ندا ڈارنیخواتین ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کررکھی ہے،وہ 126 وکٹوں کیساتھ خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں سب سے زیادہ وکٹیں لینیوالی بولربھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے