پاکستان

بھٹو ریفرنس پر پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے شرجیل میمن

بھٹو ریفرنس پر پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر کہنا ہے کہ عدلیہ بھٹو ریفرنس کی سنوائی کرے تو پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ کیا شہید بھٹو کا قصور تھا کہ انہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا، آخر عدلیہ کیوں نہیں آصف زرداری کے ریفرنس کی سنوائی کرتی؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس ناقابل سماعت ہے؟ شرجیل میمن نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے