بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن مختصر وقفے کے بعد زخمی حالت میں ہی کام پر واپس آگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں اپنی صحت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئےبتایا کہ ا±نہوں نے کام دوبارہ شروع کردیا ہے حالانکہ ان کے زخم ابھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ اداکار نے اپنے بلاگ پر فلم کے سیٹ سے اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکار نے کچھ دنوں پہلے اپنے بلاگ پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ حیدرآباد میں فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی عکس بندی کرواتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں۔ا±نہوں نے بتایا تھا کہ ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔
انٹرٹینمنٹ
امیتابھ بچن کی مختصر وقفے کے بعد زخمی حالت میں ہی کام پر واپسی
- by web desk
- اپریل 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1210 Views
- 2 سال ago