وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قیادت نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں، حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک میں الیکشن کی حامی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔