پاکستان

لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے احسن اقبال

لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لا نافذ ہے۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس پر بات ہو رہی ہے وہ سیشن کورٹ نہیں سپریم کورٹ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا، چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دبا میں لاکر چاہتے تھے ان کو آسان راستہ ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے