اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم ہاو¿س میں مشکوک شخص داخل ہوگیا جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ایم بلاک کی جانب سے آنیوالے ایک شخص کو وزیراعظم ہاو¿س کی دیوار کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق زیر حراست شخص سوات کا رہائشی ہے اور ذہنی طور پر مفلوج ہے جبکہ اس کی عمر 30 سال ہے، راستہ بھولنے کی وجہ سے متعلقہ شخص غلطی سے وزیراعظم ہاو¿س کی طرف آگیا۔