تازہ ترین

بعض افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکلات سے دوچار ہے آصف علی زرداری

بعض افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکلات سے دوچار ہے آصف علی زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔ 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرانہوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، منتخب پارلیمان ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس عوامی پارلیمنٹ (عدالت) کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وقت آگیا ہے سب آئین پر عمل کریں، قوم اور ملک کے مستقبل فیصلے کا اختیار پارلیمان کا ہے جس کو کرنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے