پاکستان

چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں پرویزالہی

چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں پرویزالہی

لاہور: چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس عمرعطابندیال کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب اورمرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے دیا تھا تواس وقت ساری پی ڈی ایم ان کے احترام میں کھڑی ہوتی تھی اوران کے نام کو چومتی تھی۔ اب جب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لیے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں. انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے