وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون سازی عوام کی منتخب پارلیمنٹ کا حق ہے، قانون سازی کا حق ہم کسی اور کو نہیں دیں گے، کسی عدالت کا یہ حق نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون ہم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر پر قانون سازی کی۔ ایک بینچ بنا کر بل کو نافذالعمل ہونے سے روکا گیا جس پر دکھ اور افسوس ہے۔ ہم اس کیلیے بغیر جھجک دوبارہ بھی قانون سازی کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ میں اس پر پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑا ہوں، وکلا نے پارلیمنٹ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قانون ہم نے بنایا جس پر ہمیں تسلی اور فخر ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قانون کا تعلق لوگوں کے حقوق اور انصاف سے ہوگا، ہم اس کیلیے بغیر جھجک دوبارہ بھی قانون سازی کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمارتیں بنانے سے قومیں آگے نہیں جاتیں، علم سے جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی معروضات پر وزیراعظم نے کہا حکومت وکلا دوست ہے۔ ہم نے کچھ قانون سازی کرنا تھی، ریکارڈ وقت میں کام کیا، لائرز پروٹیکشن ایکٹ بنایا۔