پاکستان

وزیراعظم سے سراج الحق کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے سراج الحق کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سراج الحق نے تین رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے چند روز قبل سیاسی تنا کم کرنے کے لئے تمام پارٹیوں سے ملاقات کا اعلان کیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیراعظم سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے