پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 204 کے تحت 6 ماہ سے لیکر 5 سال تک کی نااہلی ہوسکتی ہے۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا دل بھی یہ ہی ہے کہ ان کی نااہلی ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو نااہل کرانے کا پورا منصوبہ لندن میں بنا ہے اور اس پر عملدرآمد یہاں پر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق صاحب پتا نہیں کیا کر رہے ہیں، سراج الحق کی ملاقات کے بعد علی زیدی کو اٹھالیا گیا۔