صحت

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی

کراچی: شہر قائد میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان مہر خورشید کے مطابق گزشتہ روز مسقط عمان سے ایک شہری کراچی آیا تھا جسے سات دن سے بخار اور پانچ دن سے جسم پر سرخ نشانات تھے، اس کے نمونے اسلام آباد بھیجے تھے جن کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریض جدہ میں ڈرائیور ہے جو براستہ عمان کراچی پہنچا تھا اور اسے گزشتہ روز ہی قرنطینہ کر دیا گیا تھا، اب مریض صحت مند ہونے تک قرنطینہ میں ہی رہے گا۔ ترجمان محکمہ صحت مہر خورشید کا کہنا ہے کہ 25 اپریل کو اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس آنے کے بعد ہی محکمہ صحت نے منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے تیاری کر لی تھی اور بڑے اسپتالوں میں مردوں اور عورتوں کے الگ وارڈ قائم کر لئے تھے۔ مہر خورشید کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے منکی پاکس سرویلینس گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن اور بندرگاہ پر صورتحا ل کی نگرانی کر رہا ہے ۔ محکمہ صحت احتیاطی تدابیر کے پیغامات اسکولوں، کالجز، جامعات، مساجد اور کمرشل ایئریاز میں بھیج رہا ہے تاکہ عوام احتیاط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے