سا ئنس و ٹیکنالوجی

ایک گھنٹے میں ٹوکیو سے نیو یارک لے جانے والے طیارے کی پہلی جھلک

ایک گھنٹے میں ٹوکیو سے نیو یارک لے جانے والے طیارے کی پہلی جھلک

ہیوسٹن: ایک ایرو اسپیس اسٹارٹ اپ نے اپنے نئے ہائپر سونک طیارے کی پہلی جھلک متعارف کرا دی۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ طیارہ مسافروں کو نیویارک سے ٹوکیو ایک گھنٹے میں پہنچا سکے گا۔ اتنے کم وقت میں طویل سفر کرنے کے لیے جہاز مسافروں کو خلا کے کنارے تک لے کر جائے گا۔ وینس ایرو اسپیس کمپنی کی جانب سے بنایا جانے والا اسٹار گریزر نامی یہ طیارہ 11 ہزار 113 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا جس کو انڈسٹری میں ماک 9 کہا جاتا ہے۔ طیارے کو یہ طاقت روٹیٹنگ-ڈیٹونیشن انجن سے ملتی ہے جو فی سیکنڈ 20 ہزار بار گھومتا ہے لیکن اس کو ٹیک آف کے لیے روایتی انجن کی ہی ضرورت ہوگی۔ یہ طیارہ ناسا کی انسانی اسپیس فلائٹ فیسِلیٹی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ طیارے پر کام کرنے والی ٹیم امریکی خلائی ایجنسی کے اسپیس شٹل پروگرام کے متعلق ڈیٹا کا مطالعہ کر رہی ہے۔ طیارہ مکمل ہونے کے بعد روایتی ہوائی اڈوں سے روایتی ایئر لائنز کی طرح ہی پرواز بھرے گا۔ لیکن ان جہازوں کے برعکس اسٹار گریزر 1 لاکھ 70 ہزار فٹ کی بلندی پرواز کر سکے گا۔ اس جہاز کی لمبائی 100 فِٹ اور چوڑائی 150 فِٹ ہوگی جبکہ اس کا وزن 68 ہزار کلو گرام سے تھوڑا زیادہ ہوگا۔ اس جہاز میں 12 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے