سا ئنس و ٹیکنالوجی

آپ کا ایمازون اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے کیسے پتہ لگائیں

آپ کا ایمازون اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے کیسے پتہ لگائیں

کیا آپ کو کبھی ایمازون سے ایسا پیکج ڈیلیور ہوا ہے جو آپ نے آرڈر نہیں کیا ہو؟ باوجود اس کے کہ ڈیلیوری کی غلطیاں رونما ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات یہ کچھ اور بھی خطرناک وجوہات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ آن لائن جعلی آرڈرز سے سیلر کی ریٹنگ میں اضافے کو تکنیکی اصطلاح میں brushing scam کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جس میں کسٹمر کو آرڈر کیے بغیر ڈیلیوری میں کپڑوں سے لے کر الیکٹرانکس اور یہاں تک کہ خالی پیکٹ بھی ملتے ہیں۔ ہیکر ایمازون صارف کیاکانٹ میں آرڈر کا ایک ٹریکنگ نمبر تیار کرتا ہے اور پیکج کو بطور ڈیلیور شدہ کے طور پر نشان زد کرتا ہے۔ یہاں تک کہ ڈیلیوری کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ہیکر پلیٹ فارم پر 5 اسٹار بھی دے سکتا ہے۔ ہیکنگ کے ذریعے غلط پتوں پر پیکجز بھیجنے سے جعلی آن لائن اسٹورز بھی مستند اسٹورز کے طور پر شناخت کیے جاسکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو اگر آپ کو کوئی ایسی چیز ڈیلیور ہوتی ہے جس کا آپ نے آرڈر نہیں کیا تھا تو ایمازون کے Report Unwanted Package فارم پر آپ غلط پیکیج کی فوری اطلاع دیں اور اس کیلئے پیکج کا آپ کے پاس ہونا ضروری ہے۔ اگرچہ یہ لازمی نہیں کہ آپ کو جعلی پیکجز بھیجنے کے لیے ہیکر آپ کے اکانٹ تک رسائی حاصل کرے، لیکن جب وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ آپ کا اکانٹ استعمال کرتے ہوئے دوسروں کیلئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ دیکھنے کیلئے کہ آپ کا اکانٹ ہیک تو نہیں ہوا، درجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ایمازون پر اپنے اکانٹ کا آپشن کھولیں اور اپنے آرڈرز پر جائیں۔ کسی بھی مشکوک یا غیر متوقع آرڈر کو تلاش کریں۔ اگر آپ نے اپنا اکانٹ دوسروں کے ساتھ شیئر کیا ہوا ہے تو ان لوگوں کے آرڈرز کی بھی تصدیق کریں۔ اگر آپ کے اکانٹ سے کوئی ایسا آرڈر نہیں کیا گیا جس سے آپ لاعلم ہوں تو دوبارہ اپنے اکانٹ پر جائیں اور وہاں محفوظ شدہ آرڈرز کے آپشن کو منتخب کریں۔ اگر وہاں کوئی ایسی چیز دیکھیں جو آپ نے نہیں خریدی تو یہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔ کوئی جو آپ کے اکانٹ کو ہیک کرتا ہے، وہ آپ کا نام استعمال کرتے ہوئے ایمازون پلیٹ فارم کمینٹ پوسٹ کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے