انٹرٹینمنٹ

ایک وقت تھا میں ہر فلم کو ناں کہہ دیتی تھی سوناکشی سنہا

ایک وقت تھا میں ہر فلم کو ناں کہہ دیتی تھی سوناکشی سنہا

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ ہر فلمی پیشکش کو ناں کہہ دیتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ ایک وقت تھا، انہیں ایک ہی طرح کے کردار کی آفر ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلموں کی آفر ایسی نہیں تھی کہ کردار کی وجہ سے پرجوش ہوجاو، یہی وجہ تھی کہ میں نے فلموں کو ناں کہنا شروع کردیا۔ سوناکشی سنہا دھاڑ سے اپنا اسٹریمنگ کیریئر شروع کرنے جارہی ہیں، وہ ایسی خاتون پولیس افسر کا کردار نبھارہی ہیں، جو ایک سیریل کلر کے پکڑنے میں سرگرداں ہے۔ دھاڑ کے اپنے کردار کو اداکارہ نے حقیقی زندگی سے قریب تر قرار دیا، 8 حصوں پر مشتمل اس شو کو ریما کاگتی اور زویا اختر نے پروڈیوس کیا۔ 35 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے زویا اختر سے ملی تو اسے بتایا کہ ایک وقت تھا میں کردار کی یکسانیت کی وجہ سے فلموں کو ناں کررہی تھی لیکن دھاڑ کا کردار میں کرنا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زویا کو فورا ہاں کردی، دراصل خاتون پولیس افسر کا یہ کردار بہت طاقتور ہے، یہ میری زندگی کا پرجوش موڑ ہے۔ سوناکشی سنہا نے اپنے کیریئر کے دوران دبنگ، لٹیرا، کلنک اور راوڈی راٹھور جیسی فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے (سنیما یا او ٹی ٹی) میڈیم مسئلہ نہیں، میں نے کردار کو ہاں کی ہے پلیٹ فارم کو نہیں، میرے لیے یہی کافی ہے کہ یہ کردار میں نبھارہی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے