پاکستان

پرویز الہٰی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے

پرویز الہٰی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے اپنے ہی قائد عمران خان کے الزامات مسترد کر دیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کے خلاف ایف آئی آر خود انہوں نے رکوائی تھی کیوں کہ اس میں ٹیکنیکل مسائل تھے۔ چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو پیش کش بھی کی تھی کہ انہیں تحقیقات کے لیے جو بھی افسر چاہیے وہ اس سے تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی صدر پرویز الہی نے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال سمیت تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے