پاکستان

عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے مریم اورنگزیب

عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی،انہوں نے کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ان سے پوچھ نہیں سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا، انہوں نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے