انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈان 3‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈان 3‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ڈان کو 16 برس مکمل ہوچکے ہیں اور مداح اپنی پسندیدہ فرنچائز کے تیسرے حصے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم ڈان کو اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے ہدایت کاری دی تھی اور وہ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ 2006 کو ریلیز ہونے والی فلم میں پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، ایشا کپور، بومن ایران، پون ملہوترا، راجیش کھتر اور اوم پوری بھی شامل تھے۔ فرحان اختر کے ساتھی ہدایت کار رتیش سدھوانی نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ڈان 3 کا اسکرپٹ فائنل کیا جارہا ہے۔ ڈان کی شاندار کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیشن سدھوانی نے مل کر ڈان 2 بنائی جسے باکس آفس پر کامیابی ملی۔ شاہ رخ خان بلاک بسٹر پٹھان کے بعد اپنی اگلی فلم جوان میں نظر آئیں گے جو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے