وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الجزیرہ ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتیہیں انتخابات انکی مرضی کیمطابق ہوں،انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گیکوگرفتار کرکے کوئی ہدف حاصل نہیں کرناتھا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ عمران خان کو نیب نے القادرٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتارکیا،اس نیاوراسکی جماعت نے ملک کوہمیشہ نقصان پہنچایا،اپنے دوراقتدارمیں اپوزیشن کی مقبول لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈالا۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ایف آئی اے،نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا، زمان پارک میں پولیس پرپٹرول بم پھینکے اور پتھرا کیا گیا،جتھے کی صورت میں کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کیا،عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشارکی سیاست کوفروغ دیا۔


