سا ئنس و ٹیکنالوجی

بلیو ٹک صارفین دو گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے

بلیو ٹک صارفین دو گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے

کیلفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بلیو ٹک صارفین کے لیے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کی حد دو گھنٹے تک بڑھا دی ہے۔ سربراہ ٹوئٹر ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر اب دو گھنٹے طویل دورانیے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو فائل کے سائز کو بھی 2 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا ہے۔ ٹوئٹر بلیو میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ کے ذریعے ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکے گی جو کہ اس سے پہلے صرف ویب سے کی جاسکتی تھی۔ البتہ ویڈیو کا معیار فل ایچ ڈی ہی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے