عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب پیشی کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مختلف کیسز میں پیشی کے لئے زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، چئیرمین پی ٹی آئی کیساتھ اہلیہ بشری بی بی بھی نیب میں پیش ہونے کے لیے ساتھ روانہ ہوئیں۔ عمران خان کی ذاتی سیکورٹی اور دیگر سیکیورٹی بھی ساتھ ہے۔جبکہ انکے ہمراہ وکیلوں کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ نیب دفتر کے اطراف سیکیورٹی کی سخت انتظامات،ایف سی اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،رینجرز کو بھی نیب دفتر کے اطراف تعینات کردیا گیا۔نیب راولپنڈی سے ملحقہ راستوں کو بند نہیں کیا گیا،راستے کھلے ہیں۔ نیب نیعمران خان سے 19 کروڑ پانڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔نیب نے نئے نوٹس میں عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔ گزشتہ نوٹس میں نیب نے 19 کروڑ پاونڈز کی غیرقانونی منتقلی کیس میں عمران خان کا جواب مسترد کردیا تھا۔نیب ٹیم نے عمران خان کو 18 مئی کوبھی طلب کیا تھا تاہم حاضر نہیں ہوئے تھے۔ خیال رہیچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 80 فیصد چانسز ہیں کہ انکو دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔