کھیل

مشیر کھیل پنجاب کا صوبے بھر میں سمر کیمپس لگانے کا اعلان

مشیر کھیل پنجاب کا صوبے بھر میں سمر کیمپس لگانے کا اعلان

نگراں وزیراعلی پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے سمر کیمپس لگانے کا اعلان کردیا، جون سے اگست تک مختلف کھیلوں کے کیمپس نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مشیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ والدین بھی سمر کیمپ کیلئے اسپورٹس بورڈ پنجاب کی دفاتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انڈر-8 اور انڈر-14 سطح پر کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ ہاکی، کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس، سوئمنگ، آرچری اور جمناسٹک کے کیمپ بھی شامل ہیں۔ مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس ماہر کوچز کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی تمام کھیلوں کی تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپ میں کھیلنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا، سمر کیمپ کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں لگایا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمر کیمپ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی نشاندہی اور فروغ میں مدد دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے