انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اداکار سرتھ بابو چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اداکار سرتھ بابو چل بسے

بھارت کی ساتھ فلم انڈسٹری کے سابق اداکار سرتھ بابو 71 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ بھارتی حیدرآباد کے اسپتال میں پچھلے مہینے سے زیر علاج تھے، ان کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس فراہم کی جا رہی تھی، ان کے گردوں کا بھی ڈائیلسز چل رہا تھا۔ سرتھ بابو نے رجنی کانتھ، کمل ہاسن، چرن جیوی اور دیگر بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ کمل ہاسن نے سرتھ کی موت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑے اداکار اور بڑے دوست تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرتھ کے ساتھ اداکاری کے دن میرے ذہن پر سائے کی طرح ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے