علاقائی

جائیداد کی لالچ، ماں نے سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا

جائیداد کی لالچ، ماں نے سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا

لودھراں میں سوتیلی ماں نے دو بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کے لیے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو بیدردی سے مار ڈالا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال کے مطابق چک نمبر 97 ایم کی رہائشی زینت بی بی اپنے دس سالہ بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج کے لِیے لائی اور بتایا کہ اسے کرنٹ لگا ہے لیکن ڈاکٹروں کو معاملہ مشکوک لگا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دیدی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ زینت بی بی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے ابتدائی تفتیش ہی میں تسلیم کرلیا کہ اس نے سوتیلے بیٹے کو آلو کی چپس میں زہر ملا کر کھلایا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ اس کی سانسیں چلتی دیکھ کر ملزمہ نے بچے کی انگلیوں پر بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگایا جب کرنٹ لگانے سے بھی بچہ فوت نہ ہوا تو ملزمہ نے اسے گردن میں پھندا لگا کر مار ڈالا۔ ملزمہ نے بیٹے کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے علاج کے لیے اسپتال لے گئی، ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال کے مطابق ملزمہ چاہتی تھی کہ وہ سوتیلے بیٹے کو قتل کرکے راستے سے ہٹا دے گی اور اس کے دو بیٹے باپ کی پوری جائیداد کے وارث بن جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے