کھیل

ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے یو اے ای بھی متحرک ہوگیا

ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے یو اے ای بھی متحرک ہوگیا

دبئی: ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟میزبانی حاصل کرنیکیلئے یو اے ای حکام سرگرم ہوگئے۔اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کے حکام نے اے سی سی کے صدر جے شاہ سے بھارت میں ملاقات کی ہے اورایشیا کپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جے شاہ نے کہا ہیکہ ماضی میں بی سی سی آئی کی بھی یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے۔ ایشیا کپ کیلئے ابوظہبی،دبئی اور شارجہ کو بہترین ویونیوز قرار دیا۔ جے شاہ نے ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای کو بنانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے جس کے بعد سری لنکا کے میزبانی سے آٹ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، پی سی بی کو اے سی سی کے ایشیا کپ کے ہائیبرڈ ماڈل پر تاحال جواب کا انتظار ہے۔جبکہ بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پی سی بی کا ایشیا کپ پر ہائیبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے