دنیا

جنرل چارلس کیو براؤن امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

جنرل چارلس کیو براؤن امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد

جنرل چارلس کیو بران امریکی فوج کینئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد ہوگئے۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے مطابق نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے کیا۔ جنرل بران اس وقت امریکی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف ہیں، وہ امریکی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے۔ یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن اور چیف آف اسٹاف جنرل چارلس کیو بران سیاہ فام ہوں گے۔ اس سے پہلے جنرل کولن پاول چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی ستمبر میں سبکدوش ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے