لندن: برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار تقریبا 5 ارب روپے میں نیلام کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18ویں صدی کے بادشاہ ٹیپو سلطان کی تلوار کو 14 ملین پانڈز میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ تلوار میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ ٹیپو سلطان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔ ٹیپو سلطان کی تلوار کو جب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو انتظامیہ کو امید نہ تھی کہ اس تلوار کی اتنی قیمت لگے گی۔ ٹیپو سلطان کی تلوار 14 ملین پاونڈز تقریبا 5 ارب روپے میں فروخت ہوئی۔ برطانوی نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔ ٹیپو سلطان نے 1782 اور 1799 کے درمیان جنوبی ہندوستان میں میسور کی سلطنت پر حکومت کی تھی۔ انہوں نے جس دلیری سے اپنی سلطنت کا دفاع کیا اس کی وجہ سے انہیں میسور کا ٹائیگر کا خطاب دیا گیا۔