تجارت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے کا ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی پر واز جاری ہے ، آج ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا ہو اہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 285 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہو نے کے بعد 312 روپے کا ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 188پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 528پر آگیا ۔ گزشتہ روز 100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے