پاکستان سے شارجہ جانے والے مسافر سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران آئس ہیروئن برآمد کرلی گئ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس کے عملے کی جانب سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 3.2 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اشرف علی نامی مسافر پاکستان سے شارجہ اپنے بیگ میں 2 سوہن حلوے کے ڈبے لے کر جارہا تھا۔ تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سوہن حلوے کی تہہ کے نیچے کافی مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔