تجارت

صحت کے 38 منصوبوں کیلیے 12 ارب روپے طلب

صحت کے 38 منصوبوں کیلیے 12 ارب روپے طلب

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت نے 38 منصوبوں کیلیے ابتدائی طور پر 12 ارب روپے کی زائد رقم مانگی گئی ہے۔ دستیاب دستاویزات کیمطابق مالی بجٹ 2023-2024 میں وزارت صحت نے 38 منصوبوں کیلیے بجٹ مانگ لیا،بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت قومی صحت کیلیے ابتدائی طور پر 12 ارب روپے سے زائد کے پروگرام اور منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم کا صحت سہولت کارڈ اسکیم کو نئے بجٹ میں شامل کر کے ابتدائی طور پر 2ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے ہیں،پمز میں دو سوبیڈ پر مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی سینٹر کیلیے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں جناح اسپتال کے قیام کیلیے دو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز، کینسر اسپتال کے قیام کیلئے 50 کروڑ روپے، شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہورمیں ریڈیالوجی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 35 کروڑ، متعدی امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کے قیام ، 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ نئے مالی بجٹ میں وزیراعظم کا ہیپاٹائٹس سی پروگرام بھی بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے