پاکستان

آصف زرداری کا بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگانے کا اعلان

آصف زرداری کا بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں آج پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگاوں گا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، آصف زرداری نے جلسے کی تیاریوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ پر 21 جون کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے