تجارت

چین مزید پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں

چین مزید پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں

اسلام آباد: چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین مزید معیاری پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف منڈی کے طور پر چین مزید معیاری پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستان کی معیاری مصنوعات کی تجارت اور برآمدات کو آسان بنانا پاکستان اور چین کا مشترکہ مقصد ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان سے کولڈ چین کنٹینرز لے کر ایک ٹرک شمال مشرقی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں کاشغر پہنچا، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہدار ی کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے