علاقائی

قلعہ سیف اللّٰہ: ایرانی ڈیزل لے جانیوالی کار میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللّٰہ: ایرانی ڈیزل لے جانیوالی کار میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے، کار میں ایرانی ڈیزل سے بھرے کین لے جائے جا رہے تھے۔ کوئٹہ سے ژوب جانے والی کار میں قلعہ سیف اللہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر آگ لگ گئی۔ آگ سے کار مکمل جل گئی، جس کے باعث کار میں سوار 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، لاشوں کو شناخت کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار سوار افراد مبینہ طور پر ایرانی ڈیزل سے بھرے کین ژوب لے جا رہے تھے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے