صحت

نوزائیدہ بچوں کی اموات: والدین یہ بستر ہرگز نہ خریدیں، امریکا میں الرٹ جاری

نوزائیدہ بچوں کی اموات: والدین یہ بستر ہرگز نہ خریدیں، امریکا میں الرٹ جاری

کولوراڈو: امریکا کے کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن (سی پی ایس سی) نے نوزائیدہ بچوں کے والدین یا انکی دیکھ بھال کرنے والوں کو چھوٹے بچوں کیلئے بنائے گئے مخصوص بستر newborn loungers کا استعمال بند کرنے کا کہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوبورن لانجرز کی وجہ سے 2 بچوں کی افسوسناک موت کے بعد سی پی ایس سی نے ایک بار پھر وارننگ جاری کی ہے کہ ایسے بستروں کو خریدنے سے پرہیز کریں۔ لانجرز تیار کرنے والی دی بوبی کمپنی نے ادارے کی جانب سے دیے گئے الرٹ کی حمایت کی اور بتایا کہ لانجر میں اگر نوزائیدہ لڑھک کر الٹا ہوجائے، حرکت کرے یا بستر ایسی پوزیشن میں رکھا ہو جس سے سانس لینے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو بچے کا دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔ اس سے پہلے 2015 اور 2020 کے درمیان نیوبورن لانجرز کیوجہ سے آٹھ بچوں کی اموات ہوئی تھیں جس کے بعد 2021 میں 30 لاکھ سے زیادہ لانجرز کو دکانوں سے واپس اٹھا لیا گیا تھا اور ان کی خرید و فروخت کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا تاہم آن لائن مارکیٹنگ بحال رکھی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے