کھیل

الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہاب ریاض

الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہاب ریاض

لاہور: نگران پنجاب حکومت کے مشیر برائے کھیل فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ان کا باقاعدہ الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ڈی ایچ اے کرکٹ غنی انسٹیٹیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ موقع ملا تو اس میدان ( سیاست ) میں بھی صلاحیتیں دکھاں گا مگر اب میرا ایم پی اے اور ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں پسند ناپسند شروع سے چلتی آرہی ہے، کرکٹر کو اس وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس بنیاد پر د کسی بھی کرکٹر کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرشعبے کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہم سب کو مل کر ذمہ داری لینی ہوگی۔ مشیر کھیل نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر مختلف کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں اب ہمیں نچلی سطح پر ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس کو آگے بڑھانے میں ہاتھ بٹائیں۔ وہاب ریاض نے بتایا کہ جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو اس دور میں کلب کرکٹ میں سہولیات نہیں ہوتی تھیں۔ مشیر کھیل پنجاب کے مطابق ڈی ایچ اے نے کلب کرکٹرز کو بہترین سہولیات دی ہیں۔ وہاب ریاض نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس کلب سے بہت سے نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے