ممبئی: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگئے۔ اداکار کے 300 کے قریب مداحوں نے ان کے گھر منت کے باہر شاہ رخ کا آئیکونک پوز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس موقع کنگ خان اپنے گھر کی بالکونی پر آئے اور انہوں نے مداحوں کو ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اداکار کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر 18 جون کو ہوگا اور اسی مناسبت سے مداحوں نے اپنے محبوب فنکار کے گھر کے باہر ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہ رخ خان نے فینز کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے آئیکونک پوز بھی دیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ پٹھان کی شاندار کامیابی کے بعد اداکار اپنے نئی فلم جوان کی ریلیز کیلئے تیار ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان کے مداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگئے
- by web desk
- جون 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1025 Views
- 2 سال ago