لاہور: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل لاہور نے ویزے کے نام پر شہری سے فراڈ کرنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم احمد سعید کامران کو جہلم سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شکایت کنندہ کو بیرون ملک ہانگ کانگ ملازمت پر بھجوانے کے نام پر 15 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے۔ ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھیجنے میں ناکام رہا جس کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلرز کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔