پاکستان

پی ٹی آئی بہاول نگر کے رہنماؤں کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی بہاول نگر کے رہنماؤں کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بہاول نگر کے سیاسی رہنماں نے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دریں اثنا اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی ضلع بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف، پی ٹی آئی تحصیل بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری ادریس اشرف، مسلم لیگ ق بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری شیخ فضل الہی، مسلم لیگ ن بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر، انجمن تاجران بہاول نگر کے صدر ساجد محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے