تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.28 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد 295 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے